پوٹھوار سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن غرباء و مساکین میں سلائی مشینیں مفت تقسیم کرے گی،


مانکیالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پوٹھوار سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس آج مانکیالہ آفس میں زیرِ صدارت راجہ شاہ میر اختر ہوا۔اجلاس میں صدر کے علاوہ تنظیم کے سینئر نائب صدر حاجی نذیر احمد چغتائی، جنرل سیکرٹری پروفیسر کامران نسیم ملک، فنانس سیکرٹری خالد مسعود منہاس، سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالخطیب ، ممبر عابد حسین اور حافظ عمر چُغتائی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقے کے غرباء و مساکین میں پچیس سلائی مشینیں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری سینیٹ آف پاکستان راجہ محمد امین صاحب ہوں گے، جس کو منعقد کرنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تقسیمِ سلائی مشین کی اس تقریب کو کامیاب اور مؤثر بنانے کیلئے علاقہ بھر کے معززین اور عوام کو زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

Kindly Bookmark this Post using your favorite Bookmarking service:
Technorati Digg This Stumble Stumble Facebook Twitter
Pothwar Social Welfare Association
 

| Pothwar Social Welfare Association® © 2012. All Rights Reserved | Design by Raja Hamza | Back To Top |