Medicines donated by PSWApak to Basic Health Unit LOHDRA


 



مانکیالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پوٹھوہار سوشل دیلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے بنیادی مرکز صحت لوہدرہ میں ادویات فراہم ادویات کی قلت ہونے سے مریضوں اور ہسپتال عملہ کو مشکلات درپیش تھیں تفصیلات کےمطابق بنیادی مرکزصحت میں او پی ڈی کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ادویات کی قلت ہو گئی تھی میڈیکل آفیسر بی ایچ یو ڈاکٹر طاہرین احمد نے پوٹھوہار سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مانکیالہ سے مدد کی درخواست کی جس پر پوٹھوہار سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ہسپتال میں ادویات کا سٹاک فراہم کیا اس موقع پر ڈاکٹر طاہرین احمد نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی کمی ہونے سے مشکلات کا سامنا تھا محکمہ بجٹ کے مطابق ادویات فراہم کر دیتا ہے مگر او پی ڈی زیادہ ہونے سے مریض بغیر دوائی کے واپس روانہ ہوجا تے تھے میں پوٹھوہارسوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مشکو رہوں جنھوں نے ہماری مدد کی۔اس موقع پر پوٹھوہارویلفیئر ایسوسی ایشن کے روح رواں راجہ شاہ میر اختر ،چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری اور چوہدری اشفاق بھی موجود تھے۔



Kindly Bookmark this Post using your favorite Bookmarking service:
Technorati Digg This Stumble Stumble Facebook Twitter
Pothwar Social Welfare Association
 

| Pothwar Social Welfare Association® © 2012. All Rights Reserved | Design by Raja Hamza | Back To Top |